پاکستان کی معدنی صلاحیتوں سے استفادہ اٹھانے کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC) کا کردار

پاکستان کی معدنی صلاحیتوں سے استفادہ اٹھانے کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC) کا کردار
کیپشن: Role of Special Investment Facilitation Council (SIFC) in harnessing Pakistan's mineral potential

پبلک نیوز: پاکستان کی معدنی صلاحیتوں سے استفادہ اٹھانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مختلف اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔ 

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC)کے  اقدام سے، معدنیات کے شعبے نے مزید توجہ حاصل کی ہے۔ وفاقی سطح پر مائنز اینڈ منرلز ڈویژن کے قیام پر تیزی سے کام جاری ہے تاکہ کان کنی کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جا سکے۔

یہ ڈویژن ملک بھر میں معدنیات کی پالیسیوں اور ضوابط میں ہم آہنگی کے ذریعے معدنیات کے شعبے کی بحالی میں مدد کرے گا۔ وفاقی اور صوبائی ہم آہنگی سے ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری میں سہولت ہوگی۔

حال ہی میں پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے ایک امریکی کمپنی کے ساتھ پنک سالٹ کی برآمد کیلئے ایک معاہدے پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔