امریکی ہوائی اڈوں کے رن وے غیر مساوی طور پر دھنس رہے ہیں، ورجینیا ٹیک

امریکی ہوائی اڈوں کے رن وے غیر مساوی طور پر دھنس رہے ہیں، ورجینیا ٹیک
کیپشن: امریکی ہوائی اڈوں کے رن وے غیر مساوی طور پر دھنس رہے ہیں، ورجینیا ٹیک

 ویب ڈیسک: ورجینیا ٹیک نے انکشاف کیا ہے کہ بڑے امریکی ہوائی اڈوں کے رن وے غیر مساوی طور پر دھنس رہے ہیں، جس کی وجہ سے مسافروں کو ہوائی سفر کے دوران خطرات کا سامنا ہے۔

جریدے ارتھ اینڈ اسپیس سائنس میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں ریڈار سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے ملک کے 15 ہوائی اڈوں پر زمین کی عمودی حرکت کا پتہ لگایا گیا۔ جس سے پتہ چلا کہ زیادہ تر رن ویز کم خطرے میں ہیں، تاہم، تقریباً تین عشاریہ نو فیصد رن ویز زمین کے دھنس جانے کی وجہ سے خطرے میں ہیں۔

تحقیق کے مطابق سان فرانسسکو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے دھسنے کی رفتار نو عشاریہ دو ملی میٹر فی سال ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ لاس اینجلس بین الاقوامی ہوائی اڈہ سب سے سست رفتاری سے دھنس رہا ہے۔

مطالعہ کے سرکردہ مصنف کا کہنا ہے کہ رن وے کی اونچائی میں معمولی اور غیر یکساں تبدیلیاں بھی ہوائی جہاز کی کارکردگی اور مسافروں کی حفاظت کو متاثر کر سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حالیہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ مسلسل نگرانی کتنی ضروری ہے۔ اور اس طرح کی خطرناک صورتحال میں ہوئی اڈے کی بروقت مرمت ائیرلائنز کو بڑے نقصان سے بچا سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب امریکا جیسا امیر اور طاقتور ملک کے ہوائی اڈے موسمی حالات اور پرانی تنصیبات کے باعث دباو کا شکار ہیں تو یہ دوسرے ممالک کو خبردار کرتا ہے کہ وہ بھی اپنے ہوائی اڈوں کی جانچ کریں۔

Watch Live Public News