زرتاج گل کی 9 مئی کیسز میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں، سماعت11آگست کیلئے مقرر

زرتاج گل کی 9 مئی کیسز میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں، سماعت11آگست کیلئے مقرر

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی 9 مئی کے تین مقدمات میں سزائوں کیخلاف اپیلیں بطور اعتراض کیس مقرر، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سوموار کو بطور اعتراض کیس سماعت کریگا۔

زرتاج گل نے سینئر قانون دان میاں محمد حسین چوٹیا اور بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے اپیلیں دائر کی ہیں، اے ٹی سی فیصل آباد کے 9 مئی واقعات میں تین فیصلوں کیخلاف تین الگ الگ اپیلیں دائر کی گئی ہیں ۔

تینوں اپیلوں پر رجسٹرار آفس کی طرف سے زرتاج گل کے سرنڈر نہ کرنے کا اعتراض لگایا گیا ہے ۔

اے ٹی سی فیصل آباد نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو تین الگ الگ مقدمات  میں دس دس سال سزا سنا رکھی ہے۔ 

Watch Live Public News