یوٹیوبرسعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

یوٹیوبرسعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: یوٹیوبرسعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔

جسٹس شہرام سرور پیر کو سماعت کریں گے، جسٹس فاروق حیدر نے کیس سننے سے معذرت کرلی تھی۔

درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کے پروموشن کے مقدمے میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کو بیرون جاتے ہوئے این سی سی آئی اے نے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا، این سی سی آئی اے نے کبھی نوٹس بھجوا کر طلب نہیں کیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ ملزم جسمانی ریمانڈ پر دس روز تک این سی سی آئی اے کی تحویل میں رہے۔

Watch Live Public News