طلباء کیلئےخوشخبری، فیسوں کی ادائیگی کا مسئلہ حل

طلباء کیلئےخوشخبری، فیسوں کی ادائیگی کا مسئلہ حل

پبلک نیوز: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلوں کے خواہشمند طلباء کے لیے خوشخبری، طلباء ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی موبائل ایپ سے گھر بیٹھے اپنی فیسوں کی ادائیگی کرسکیں گے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت داخلے جاری ہیں اور طلباء کی سہولت کے لیے بینک میں ہی فیس جمع کرانے کی شرط میں نرمی کردی گئی ہے۔ اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر احسن شکور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی موبائل ایپ سے فیسوں کی ادائیگی کا سسٹم شروع کر دیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے طلباء کی پریشانی کا خاتمہ ہوگا ہے۔ طلباء کو موبائل ایپ کے ذریعے سےفیسوں کی ادائیگی کا آپشن دے دیا گیا ہے، جس کیلئے طلباء کو خصوصی کوڈ یاد رکھنا ہوگا۔