برطانیہ کا 4 ممالک پر ویزا پابندیوں کا اعلان، طلبا ویزے معطل

برطانیہ کا 4 ممالک پر ویزا پابندیوں کا اعلان، طلبا ویزے معطل
کیپشن: برطانیہ کا 4 ممالک پر ویزا پابندیوں کا اعلان، طلبا ویزے معطل

ویب ڈیسک: برطانیہ نے چار ممالک کے شہریوں پر نئی ویزا پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

برطانوی وزارتِ داخلہ کے مطابق افغانستان، کیمرون، میانمار اور سوڈان سے تعلق رکھنے والے طلبا کے ویزے بند کیے جا رہے ہیں۔

برطانوی ہوم آفس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پناہ کی درخواستوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث پہلی بار ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق بعض درخواست گزار تعلیمی ویزے پر برطانیہ آ کر بعد ازاں پناہ کی درخواستیں جمع کرا رہے تھے، جس کے باعث نظام پر دباؤ بڑھ رہا تھا۔

وزارتِ داخلہ نے یہ بھی بتایا کہ افغان شہریوں کے ورک ویزے ختم کرنے کا عمل بھی شروع کیا جا رہا ہے، تاکہ امیگریشن نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

حکام کے مطابق یہ اقدامات عارضی نوعیت کے ہیں اور صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے ان فیصلوں پر ردعمل متوقع ہے۔

Watch Live Public News