ویب ڈیسک: ایچ ای سی کا ڈبل اور جوائنٹ ڈگری نظام متعارف کروانے کا فیصلہ۔ کمیشن نے ڈبل اور جوائنٹ ڈگری پروگرام شروع کرنے کی باقاعدہ منظوری دیدی۔
اب کوئی بھی طالب علم ایک وقت میں یونیورسٹی میں دو مختلف پروگراموں میں داخلہ لے سکتا ہے۔ دو پروگراموں میں داخلے کیلئے ایک ڈپارٹمنٹ ہونا ضروری نہیں۔ اس سے پہلے ایک وقت میں ایک ہی ڈگری پروگرام میں داخلہ ممکن تھا۔
ایچ ای سی نے جوائنٹ ڈگری پروگرام بھی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جوائنٹ ڈگری کیلئے نصف عرصہ ایک یونیورسٹی اور نصف دوسری یونیورسٹی میں تعلیم مکمل کرنا ممکن ہوگی۔ جوائنٹ ڈگری کیلئے دونوں یونیورسٹیوں میں ایم او یو ایچ ای سی کی منظوری سے ہونا ضروری ہے۔ جوائنٹ ڈگری پاکستان کے اندر اور باہر بھی ممکن ہوسکے گی۔