موبائل ایپ پر حاضری،پروفیسرز کے ذاتی موبائل ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوگی

 موبائل ایپ پر حاضری،پروفیسرز کے ذاتی موبائل ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوگی

ویب ڈیسک:سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے پروفیسرز کی موبائل ایپ پر حاضری, خطرے کی گھنٹی بج گئی۔

تفصیلات کےمطابق پروفیسرز کا موبائل پر تمام ڈیٹا تک بھی رسائی ہوگی ، پروفیسرز کی نقل و حرکت بھی موبائل ایپ سے مانیٹر ہوسکے گی ۔
موبائل حاضری ایپ کی فون گیلری ، کنٹیکٹ نمبر،  کیمرہ ،  ایس ایم ایس ، انٹرنیٹ ، سینسرز ، مائیکروفون ، سٹوریج تک رسائی ہوسکے گی ۔
موبائل ایپ ای ایس ایس پر حاضری لگانے والے پروفیسرز کا ڈیٹا غیر محفوظ ہونے کا خدشہ ہے، پروفیسرز کے موبائل فون میں موجود تصاویر سمیت ذاتی معلومات تک ایپ کے ذریعے رسائی ہوگی ۔

 پی آئی ٹی بی نے یقین دہانی کرائی کہ پروفیسرز کی ذاتی معلومات کسی سے شیئر نہیں ہونگی ، ذاتی ڈیٹا تک موبائل ایپ کے ذریعے رسائی پروفیسرز کے لئے کسی  پریشانی سے کم نہیں۔

Watch Live Public News