ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کیجانب سے مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پشاور ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری علی اصغر کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق ہیں، مخصوص نشستوں سےمتعلق کیس میں پی ٹی آئی کو نہیں سنا گیا، درخواست گزار کو مخصوص نشستوں کا کیس لڑنےکا حق دیا جائے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ پشاور ہائیکورٹ کو مخصوص نشستوں کے معاملے پر مس لیڈکیاگیا تھا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ کا 13 اور 14 مارچ 2024 کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔