ویب ڈیسک: امریکی ریئلٹی اسٹار اور کاروباری شخصیت کم کارڈیشین ایک بار پھر وکیل بنتے بنتے رہ گئیں ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، کم نے خود انکشاف کیا کہ وہ جولائی 2025 میں کیلیفورنیا کا وکلا کا امتحان (بار ایگزام) پاس نہ کر سکیں، تاہم وہ ہمت ہارنے والی نہیں ہیں۔ کم نے سوشل میڈیا پر دلچسپ انداز میں کہا کہ ابھی تک وہ وکیل نہیں بنی، بلکہ ٹی وی پر اچھے کپڑوں والی وکیل کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بار امتحان دوبارہ دیں گی اور اپنے خواب کو ضرور پورا کریں گی۔
کم نے اپنے قانونی سفر کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ چھ سال کا سفر رہا ہے اور وہ تب تک محنت کرتی رہیں گی جب تک بار امتحان پاس نہ کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ ناکامی انہیں مزید محنت کرنے پر آمادہ کرتی ہے اور وہ کبھی شارٹ کٹ نہیں اختیار کریں گی۔
کم نے 2021 میں کیلیفورنیا کے "بیبی بار" امتحان کو چوتھی کوشش میں پاس کیا تھا اور اس کے بعد سے مکمل بار امتحان کی تیاری کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی بار امتحان کو دنیا کے سب سے مشکل امتحانات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، جس کی پاس ہونے کی شرح صرف 50 فیصد سے زیادہ ہے۔
کم کارڈیشین کی قانون میں دلچسپی ان کے والد رابرٹ کارڈیشین سینئر سے وراثت میں ملی تھی، جو مشہور او جے سمپسن کیس میں دفاع ٹیم کا حصہ تھے۔