ملکی قرضے اور واجبات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

ملکی قرضے اور واجبات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
کیپشن: ملکی قرضے اور واجبات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

ویب ڈیسک: پاکستان کے قرضے اور واجبات ملکی تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے جون 2025 تک ملک کے قرضوں اور واجبات کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی حکومت کا قرض جون 2025 تک 77,888 ارب روپے تھا جو جون 2024 میں 68,914 ارب روپے تھا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت کا ملکی قرضہ 15.5 فیصد اضافے سے 54,471 ارب روپے اور حکومت کا بیرونی قرضہ 7.6 فیصد اضافے سے 23,417 ارب روپے ہوگیا ہے۔

Watch Live Public News