سیلاب کی تباہ کاریاں: وفاقی حکومت کا متاثرین کو ریلیف دینے کا اعلان

سیلاب کی تباہ کاریاں: وفاقی حکومت کا متاثرین کو ریلیف دینے کا اعلان
کیپشن: سیلاب کی تباہ کاریاں: وفاقی حکومت کا متاثرین کو ریلیف دینے کا اعلان

ویب ڈیسک: سیلاب کی تباکاریوں کے بعد وفاقی حکومت نے متاثرین کو بڑا ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر کے مطابق، سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں پر تمام ٹیکس معاف کیے جائیں گے اور اضافی بلوں کا نوٹس لیا جائے گا۔ حکومت بجلی کے بلوں میں ٹیکسز، ڈیوٹیز، انکم ٹیکس اور ریٹیل سیلز ٹیکس ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

رانا تنویر نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت زمین کے محصولات (لینڈ ریونیو) کو معاف کرے گی، جبکہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں فصلوں کے نقصان کا سروے مکمل ہونے کے بعد کسانوں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔ سروے کی تکمیل میں 7 سے 10 دن لگ سکتے ہیں۔

ابتدائی ڈیٹا کے مطابق، سیلاب میں فصلوں کا ایک سے تین فیصد تک نقصان ہوا ہے، اور سب سے زیادہ نقصان گجرانوالہ ڈویژن میں ہوا ہے جہاں فصلوں کا 18 فیصد متاثر ہوا ہے۔ سیلاب کے دوران چاول کی فصل کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

Watch Live Public News