لاہور (پبلک نیوز)مختلف کارروائیوں میں ایم ایس ڈی ایچ کیو بہاولنگر، شیخوپورہ سے پٹواری اور سابق کانسٹیبل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز بہاولنگر وحید افسر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم ایس ٹی ایچ کیو بہاولنگر محمد افسر کو پچیس ہزار رشوت لیتے گرفتار کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے ساتھ ملکر ملزم پر ٹریپ ریڈ کر کے گرفتار کیا گیا۔ لاہور ریجن بی نے پٹواری سعید زاہد کو شیخوپورہ سے گرفتار کر لیا۔ پٹواری سعید زاہد کو دس ہزار رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔
پٹواری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ سرکل آفیسر راولپنڈی زاہد ظہور نے سابق کانسٹیبل عدنان رؤف کو گرفتار کر لیا۔ ملزم عدنان رؤف جعلی سند کی بنیاد پر پولیس میں کانسٹیبل بھرتی ہوا تھا۔ ملزم عدنان رؤف عدالتی مفرور اشتہاری تھا۔