ویب ڈیسک: امریکا کی جانب سے پاکستان پر ٹیرف کے نفاذ سے متعلق ترجمان دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔
تفصیلات کےمطابق ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے امریکا کی جانب سے پاکستان پر ٹیرف کے نفاذ پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے ٹیرف کے نفاذ کو نوٹ کیا ہے، اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں، وزیراعظم نے اس بابت ایک کمیٹی بنائی ہے، ٹیرف کا ترقی پذیر ممالک پر اثر ہو رہا ہے، ٹیرف والے معاملے کو حل کرنا چاہیے۔
شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ ا پنی سرحدوں کوآزاداورمحفوظ بنانا ہماری پالیسی ہے، حکومت نےآئی ایف آرپی کولامرحلہ وارنفاذ کررہی ہے،ہم یہاں غیرقانونی مقیم ملکیوں کی واپسی پرعملدرآمد کررہے ہیں، افغانستان سے مذاکرات کے ٹی او آرز کا معاملہ افغان ڈیسک سے چیک کریں گے۔
دوسری جانب پاکستان نے امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ اور نئے ٹیرف کے حوالے سے مذاکرات کیلئے اعلی سطح کا وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا، جب کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفد میں معروف کاروباری شخصیات اور برآمد کنندگان کی شمولیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔