یورپی یونین نے  امریکی مصنوعات پر عائد   ٹیرف 90 روز کیلئے  موخر کردیا

یورپی یونین نے  امریکی مصنوعات پر عائد   ٹیرف 90 روز کیلئے  موخر کردیا

(ویب ڈیسک ) یورپی یونین  کی جانب سے   امریکی مصنوعات پر عائد   ٹیرف 90 روز کیلئے  موخر کردیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف کو 90 دنوں کیلئے موخر کرنے کے  اعلان کے بعد یورپی یونین کی ایگزیکٹو کمیشن نے اعلان کیا کہ وہ امریکی محصولات کے جواب میں 90 دن کے لیے اپنی جوابی   ٹیرف کو روک رہے ہیں ۔

یورپی کمیشن کی صدر ارشولا وان ڈر لاین نے کہا کہ کمیشن، جو بلاک کے 27 رکن ممالک کے لیے تجارت کا انتظام کرتا ہے، "صدر ٹرمپ کے اعلان کا نوٹس لیا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر  20.9 ارب یورو (23 ارب ڈالر) کے نئے محصولات 90 دن کے لیے روک دیے جائیں گے کیونکہ "ہم مذاکرات کے لیے موقع دینا چاہتے ہیں۔" تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ "اگر مذاکرات کا نتیجہ تسلی بخش نہیں ہوا تو ہماری جوابی کارروائیاں شروع ہو جائیں گی۔"

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کی مصنوعات پر 20 فیصد محصولات عائد کیے تھے، تاہم بدھ کو انہوں نے اعلان کیاہے کہ وہ انہیں 90 دن کے لیے روک دیں گے تاکہ ممالک کو امریکی تجارتی خدشات کے حل کے لیے مذاکرات کا موقع مل سکے۔

Watch Live Public News