امریکا ایران جنگ بندی اور مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

امریکا ایران جنگ بندی اور مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا
کیپشن: امریکا ایران جنگ بندی اور مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

ویب ڈیسک: امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں دونوں ممالک کے درمیان اہم مذاکرات آج اور کل منعقد ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی سطح کے مذاکرات آج ہوں گے جبکہ اہم اور فیصلہ کن مرحلہ ہفتے کے روز طے پایا ہے۔ ان مذاکرات میں شرکت کے لیے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، امریکی مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر پاکستان پہنچیں گے۔

ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی جبکہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کے مقام کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پاکستان کے خصوصی مہمان ہوں گے۔

ادھر وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مذاکرات بند کمروں میں ہوں گے اور حساس امور پر بات چیت کی جائے گی، جبکہ کسی بھی معاہدے کا فیصلہ امریکا کے بہترین مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

Watch Live Public News