یورپی ممالک نے یوکرین جنگ کے حوالے سے امریکا کو اہم مشورہ دیدیا

یورپی ممالک نے یوکرین جنگ کے حوالے سے امریکا کو اہم مشورہ دیدیا
کیپشن: یورپی ممالک نے یوکرین جنگ کے حوالے سے امریکا کو اہم مشورہ دیدیا

 ویب ڈیسک: یورپی ممالک نے امریکی صدر ٹرمپ اور صدر پیوٹن کی ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنگ بندی کی صورت میں یوکرین کو اپنے علاقے چھوڑنے پر مجبور کیا جاتا ہے تو بدلے میں اُس کو نیٹو کا رکن بنانے کا وعدہ کیا جائے۔

یورپی ممالک نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ امن معاہدہ میں یوکرین کی شمولیت ضروری ہے۔ ہم یوکرین کے ساتھ ہیں۔ یورپ کے تمام ممالک یوکرین میں امن کیلئے سفارت کاری کیساتھ ساتھ فوجی اور مالی مدد کیلئے بھی تیار ہیں۔

مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا کہ یوکرین اپنی قسمت خود منتخب کرنے کے لیے آزاد ہے اور ہم سب اس عالمی اصول کے پابند ہیں کہ بین الاقوامی سرحدوں کو طاقت سے تبدیل نہیں کیا جانا چاہیے۔

یورپی ممالک نے واضح کیا ہے کہ یوکرین اپنے علاقے اسی صورت میں چھوڑے گا جب روس بھی اپنے علاقوں سے دستبردار ہوگا۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ملاقات 15 اگست کو ہوگی جس میں یوکرین جنگ بندی پر بات چیت ہوگی۔

Watch Live Public News