راہ چلتی خاتون سےنازیبا حرکات کرنیوالا ملزم سی سی ٹی وی کی مددسےگرفتار

 راہ چلتی خاتون سےنازیبا حرکات کرنیوالا ملزم سی سی ٹی وی کی مددسےگرفتار
کیپشن: راہ چلتی خواتین کےساتھ نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم سی سی ٹی وی کی مددسےگرفتار

ویب ڈیسک:کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں راہ چلتی خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو سی سی  ٹی وی کی مدد سےگرفتار کرلیا  گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کو علاقہ مکینوں کی مدد سے رنگے ہاتھوں گرفتارکیا گیا، گرفتار   ملزم پکڑے  جانے سے قبل خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے علاقے میں آیا تھا۔فیڈرل بی ایریا میں موٹر سائیکل پر سوار ملزم نےخاتون سے نازیبا حرکت کی تھی۔

 پولیس حکام کا کہنا ہےکہ گرفتار ملزم کی شناخت محمد کاشف کے نام سےہوئی ہے، گرفتار ملزم سپراسٹور میں سیلزمین ہے اورفیڈرل بی ایریا کا رہائشی ہے، ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیشی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں بھی سر راہ چلتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔

Watch Live Public News