’’ارب پتی لیڈیز’’ کی لنچ پر ملاقات

’’ارب پتی لیڈیز’’ کی لنچ پر ملاقات
کیپشن: ’’ارب پتی لیڈیز’’ کی لنچ پر ملاقات

 ویب ڈیسک:(جواد ملک) دنیا کی اس وقت بارسوخ ترین ’’ ارب پتی لیڈیز’’ نے لنچ پر ملاقات کی ہے۔

امریکا کی دختر اول یعنی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی ماں مائے مسک اور میڈیا ٹائیکون  روپرٹ مرڈوک کی تیسری بیوی وینڈی مرڈوک  کے ساتھ   امریکی شہر میامی  میں لنچ  کیا ہے جو عالمی میڈیا کی شہ سرخی بن گیا۔

  ایلون مسک کی والدہ مائے مسک نے تصویر کو سماجی رابطے کی سائٹ ایکس ( سابق ٹوئٹر) پر اس کیپشین ’ 'دو ہوشیار خواتین کے ساتھ تفریحی لنچ۔’ کے ساتھ شئیر کیا جسے ایوانکا نے لائیک کرکے ری شئیر کیا اور کیپشن دیا کہ 'ایک ساتھ رہنا بہت اچھا تھا'۔

یادرہے ان تینوں بااثر خواتین یعنی ایوانکا کا اپنے امریکی صدر باپ ڈونلڈ ٹرمپ ،  مائے مسک کا اپنے ارب پتی بیٹے ایلون مسک اور وینڈی مرڈوک کا اپنے ارب پتی میڈیا مغل شوہر روپرٹ مردوخ پر بہت زیادہ رسوخ ہے اور وہ ان سے کوئی بھی مطالبہ منوانے کی اہلیت رکھتی ہیں۔

 دوسری طرف مائے مسک کے بیٹے   ایلون مسک اور وینڈی کے شوہرروپرٹ مرڈوک نے ایوانکا کے باپ ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس پہنچنےکا رستہ ہموار کیا ہے  ۔

ایوانکا ٹرمپ اور وینڈی مرڈوک نیویارک میں پرانے پڑوسی ہیں جبکہ مائے مسک نے اس ’’ٹرائیکا ’’ میں حال ہی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

ایلون مسک اور روپرٹ مرڈوک نے صدر ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی ۔ جبکہ ایگزیکٹو آرڈرز کے دستخط کرنے کی تقریب میں بھی دونوں کی شمولیت لازمی سمجھی گئی ۔

تینوں ’’ ارب پتی لیڈیز ’’ کا  لنچ  پراکٹھ بہت معنی خیز سمجھا جارہا ہے اور کئی تبصرہ نگاروں نے اسے کئی نئے کاروباری ایڈونچر یا امریکا کو بدل دینے والی حکمت عملی کا آغاز قرار دیا ہے۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر