ویب ڈیسک: یورپی یونین کے انتخابی آبزرویشن مشن نے 12 فروری کو بنگلا دیش میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل کے ماحول کو بہت مثبت اور پرامید قرار دیا ہے۔
یورپی یونین کے چیف آبزرور نے ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش کے مختلف ریجنز اور اضلاع میں حکام اور امیدواروں سے بات چیت کی گئی، اور زیادہ تر افراد نے انتخابات کو ملک کی تاریخ میں جمہوریت کا نیا باب قرار دیا ہے۔
یورپی یونین نے بنگلا دیش کے انتخابات کے لیے اب تک کا سب سے بڑا 200 آبزرورز پر مشتمل مشن بھیجا ہے، جس میں یورپی پارلیمنٹ کے 7 ارکان اور ناروے، سوئٹزرلینڈ اور کینیڈا کے مبصرین بھی شامل ہیں۔
چیف آبزرور نے مزید کہا کہ یورپی مشن 90 شارٹ ٹرم مبصرین کو پولنگ اور ووٹوں کی گنتی کے عمل میں تعینات کرے گا، اور 14 فروری کو عبوری رپورٹ جاری کی جائے گی۔