ویب ڈیسک:جنوبی کیلی فورنیا میں حکام نے بتایا ہے کہ جنگلات میں بھڑک اٹھنے والی آگ سے لاس اینجلس شہر اور آس پاس کے علاقوں سے تقریباً ایک لاکھ اسی ہزار افراد کواپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے جبکہ مزید دو لاکھ افراد کو گھر خالی کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ابھی تک 10 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تاریخی آگ کوقدرتی آفت قرار دیکر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
جمعرات کو ایک نیوز بریفنگ میں لاس اینجلس شہر اور کاؤنٹی کے حکام نے آگ کی تازہ ترین صورت حال اور اس پر قابو پانے کی کوششوں کے بارے میں بتایا۔
لاس اینجلس فائر چیف کرسٹن کرولی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ آگ کی شدت میں اضافہ کرنے والی تیز ہوائیں اب کسی حد تک پرسکون ہو گئی ہیں جس سے فائر فائٹرز کو آگ پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے اور آگ کے خلاف فضائی آپریشن بھی دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ کیلی فورنیا کے محکمہ جنگلات اور فائر پروٹیکشن نے کہا ہے کہ لاس اینجلس کے علاقے میں پانچ مقامات پر آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
@kcalnews After the Sunset Fire sparked Wednesday night near Runyon Canyon in Los Angeles, some residents chose to stay behind in an effort to protect their homes in the Hollywood Hills. Others weren't taking any chances, including Courtney Barnes, who was spotted carrying a bullhorn and heeding others still in the area to listen to evacuation orders. #studiocity #sunsetfire #fire #losangeles #housefire ♬ original sound - KCAL News
محکمہ جنگلات نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ آگ نے 11750 ہیکٹر سے زیادہ اراضی میں تباہی پھیر دی ہے۔
لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ لونا نے صحافیوں کو بتایا کہ پیلوسیڈز، ایٹن، ہرسٹ اور لنڈیا کی آبادیاں آگ کی زد میں ہیں اور وہاں سے ایک لاکھ 80 ہزار سے زیادہ لوگ جا چکے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مزید دو لاکھ رہائشیوں کو انخلا کے لیے ہدایات دے دی گئیں ہیں۔
@kcalnews Altadena residents were overcome with emotion on Thursday as many received their first chance to return to the ruins of their former homes after the Eaton Fire tore the Los Angeles County community. Hundreds of houses, apartments, and businesses have been left unrecognizable or completely leveled following the devastating wildfire. #wildfire #altadena #fire #losangeles ♬ original sound - KCAL News
فائر چیف کراؤلی نے پیلوسیڈز کے علاقے کی آگ کو لاس اینجلس کی تاریخ کی سب سے تباہ کن قدرتی آفت میں ایک قرار دیا۔
ایک اہم قومی کریڈٹ ریٹنگ سروس مارننگ اسٹار۔ڈی بی ایس(Morningstar-DBRS) نے کہا ہے کہ ابتدائی تخمینوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اب تک آگ سے املاک کو 8 ارب ڈالر سے زیادہ نقصان پہنچ چکا ہے۔
@kcalnews Altadena mom shares she is still trying to figure out how to tell her 3-year-old they no longer have a home to go to. #fire #burning #firedepartment #altadena #pasadena #losangeles #california #eatonfire #breakingnews ♬ original sound - KCAL News
لاس اینجلس کے پانچ علاقوں میں 36 ہزار ایکڑ رقبے پر آگ پھیل چکی ہے۔ خالی کرائے گئے گھروں میں لوٹ مار کی روک تھام کے لیے فوج تعینات ۔۔ پولیس نے وڈ لینڈ ہلز میں آگ لگانے کی کوشش کرنے والے مشتبہ شخص کو حراست میں لےلیا ۔800 قیدی رضاکار بھی آگ بجھانے کے عمل میں شریک ۔۔ لاس اینجلس کی پڑوسی ریاستوں اوریگون، یوٹاہ اور نیواڈا کے وسائل بھی آگ بجھانے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ آسٹریلیا نے بھی لاس اینجلس کو مدد کی پیش کش کر دی ۔
دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کے روز کیلی فورنیا میں فائر زون کو ڈیزاسٹر زون قرار دے دیا۔ وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری کرائن جین پیئر نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے لاس اینجلس میں پولیس اور فائر فائٹرز کا دورہ کرنے اور کیلیفورنیا میں ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد وفاقی حکومت کے ردعمل پر عمل کرنے کے لیے واشنگٹن میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا۔
بائیڈن نے اس آفت کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا مقابلہ کرنے کے لیے مقامی حکومتوں اور ریاستوں کو مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
@kcalnews Steve Lubanski, co-owner of the Bunny Museum in Altadena, is devastated after the beloved collection of bunny artifacts was destroyed by the Eaton Fire Wednesday. While Lubanski and his wife were able to save their pets and a few items, the building and their collection, which they say took 40 years to amass, were completely consumed by the flames. The museum was open for 26 years and dubbed itself as "the world's only museum about everything bunny." #bunnymuseum #bunny #eaton #altadena #fire ♬ original sound - KCAL News
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ ٹروتھ سوشل‘‘پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ بہت سے ماہرین انشورنس کمپنیوں کی اس بڑی تباہی کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کو پورا کرنے کی صلاحیت پر شک کا اظہار کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے لکھا یہ آگ موجودہ صدر بائیڈن کی انتظامیہ کی کی نااہلی اور بدانتظامی کا ثبوت ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے لاس اینجلس میں آگ لگنے سے ہونے والی تباہی پر اگلے 6 ماہ تک 100 فیصد اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر بریفنگ کے دوران صدر بائیڈن نے کہا کہ فنڈنگ کی رقم سے متاثرہ علاقوں سے ملبہ ہٹایا جائے گا، عارضی پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی، ریسکیو ورکرز کی تنخواہوں سمیت جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات پورے کیے جائیں گے۔
صدر جو بائیڈن نے کہا کہ تعمیراتی کام کے لیے اضافی فنڈز پاس کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے جس کے لیے وہ کانگریس سے اپیل کریں گے۔
دوسری جانب نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گورنرکیلیفورنیا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے خوبصورت ترین علاقوں میں سے ایک جل کر راکھ ہوگیا،ذمہ دار ڈیموکریٹ گورنر نیوسم ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی شہر لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آگ کی وجہ سے 9 ہزار گھر اور عمارتیں راکھ کا ڈھیربن گئیں جبکہ 32 ہزار سے زائد ایکڑ رقبے پر وادیاں اجڑ گئیں۔
حکام کے مطابق یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ ہلاک افراد کی اصل تعداد کیا ہوگی؟منگل سے لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا گیا۔
حکام کاکہناہے کہ آگ پر قابو نہ پایا گیا تویہ قدرتی سانحات میں امریکی تاریخ کا بدترین واقعہ بن جائےگا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے آگ کی وجہ سے ہالی وڈ کی مشہور شخصیات کے اربوں روپے مالیت کے گھر بھی تباہ ہوگئے۔ آگ سے نقصانات کا تخمینہ 50 ارب ڈالر سے بھی زائد ہو چکا ہے۔