امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیدی

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیدی

(ویب ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیدی گئی۔

امریکی صدرٹرمپ  نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پیغام میں کہا کہ ایران کی فوج مکمل طور پر تباہ حال اور انتشار کا شکار ہے، ایرانی فوج  کے بیشتر شعبے، جیسے بحریہ اور فضائیہ، عملاً اب موجود نہیں رہے۔ انہیں مکمل شکست ہو چکی ہے۔ ایران صرف باتیں کرتا ہے، عملی طور پر کچھ نہیں کرتا۔

ٹرمپ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کا یہ غنڈہ اب ختم ہو چکا ہے، ایران نے ایسے معاہدے پر مذاکرات میں بہت زیادہ وقت ضائع کیا جو ان کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتا تھا، لیکن اب انہیں اس کی قیمت چکانا ہوگی۔

Watch Live Public News