مسقط: عمان کی وزارت مذہبی امور و اوقاف نے رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عمان کی وزارت مذہبی امور و اوقاف نے رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔عمان کی وزارت اوقاف و مذہبی امور کے مطابق رواں برس ماہ رمضان تین اپریل کو شروع ہوسکتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ شعبان کا مہینہ عمانی ہجری کیلنڈر کے مطابق 30 دن مکمل کرے گا۔ عمانی حکام نے کہا ہے کہ شعبان کی 29 تاریخ کی رات کو جو کہ یکم اپریل 2022 بنتی ہے، چاند کو دیکھنا مشکل ہوگا کیوں کہ چاند صرف 15 منٹ کے لیے ظاہر ہوگا تاہم شعبان کی 30 تاریخ کو چاند پوری آب و تاب سے ظاہر ہوگا جسے عام آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا۔