(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے پاس بھارت کے اپنے ہی علاقوں میں چھ بیلسٹک میزائل فائر کرنے کا الیکٹرونک ثبوت موجود ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے چھ بیلیسٹک میزائل فائر کیے، پانچ بیلسٹک میزائل امرتسر اور ایک آدم پور میں فائر کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجاب میں سکھوں کو نشانہ بنا کر بھارت سکھوں کے درمیان پاکستان کے خلاف نفرت پیدا کرنا چاہتا ہے،اس سے پہلے بھی 7/8 مئی کی رات کو بھارت نے امرتسر پر تین میزائل مارے تھے جسکا ذکر ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی پریس کانفرنس میں دے چکے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اِسی طرح خود ہی اپنے لوگوں پر بیلسٹک میزائل گرا کر بھارت دنیا کو یہ جھوٹ بیچنا چاہتا ہے کے پاکستان بھارت پر میزائل فائر کر رہا ہے تاکہ مزید جارحیت کا جواز پیدا کیا جائے۔