ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ پاکستان اور بھارت سیز فائر کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں لکھا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
دونوں ممالک کو مبارک باد دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کے شکرگزار ہیں، پاکستان اور بھارت نے سیز فائر پر اتفاق کرلیا ہے ۔

ادھر پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کی اور بتایا کہ " پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، پاکستان نے ہمیشہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ کیے بغیر خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششیں کی ہیں"۔
