امریکی صدرکے مشکور ہیں جنہوں نے پاکستان کی ثالثی کو بار بار سراہا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

امریکی صدرکے مشکور ہیں جنہوں نے پاکستان کی ثالثی کو بار بار سراہا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
کیپشن: امریکی صدرکے مشکور ہیں جنہوں نے پاکستان کی ثالثی کو بار بار سراہا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

ویب ڈیسک: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشکور ہیں جنہوں نے پاکستان کی ثالثی کو بار بار سراہا۔

 جی ایچ کیو میں منعقدہ ’معرکہ حق‘ کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ آج کا دن پوری قوم کے لیے باعثِ افتخار ہے کیونکہ ایک سال قبل اللہ تعالیٰ نے معرکہ حق میں پاکستان کو شاندار کامیابی عطا فرمائی اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی عسکری حکمت عملی کا محور جارحیت نہیں بلکہ امن ہے، تاہم دشمن کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ آئندہ کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں جنگ کے اثرات محدود نہیں ہوں گے۔ مسلح افواج کو نہ صرف جدید ہتھیار بلکہ نئی سوچ اور جدید حکمت عملی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

فیلڈ مارشل نے سعودی عرب کے ساتھ حالیہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کو بڑی سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آج اپنی مؤثر قیادت کے ساتھ عالمی سفارت کاری میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے امریکی صدر کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امریکا اور ایران پاکستان کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور افغانستان سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں، اور زور دیا کہ افغانستان اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔

Watch Live Public News