27ویں آئینی ترمیم: چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے متعلق معاملات طے نہ پاسکے

27ویں آئینی ترمیم: چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے متعلق معاملات طے نہ پاسکے
کیپشن: 27ویں آئینی ترمیم: چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے متعلق معاملات طے نہ پاسکے

ویب ڈیسک: 27ویں آئینی ترمیم آج سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ بعض شقوں میں مزید ترامیم کیے جانے پر غور جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی برائے قانون و انصاف سے منظوری کے بعد مجوزہ ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ ترمیم میں ایسی شق شامل کی گئی ہے جس کے تحت تبادلہ ہونے کے باوجود عہدہ نہ چھوڑنے والے ججز کو فوری طور پر ریٹائر نہیں کیا جائے گا۔ ایسے ججز کے کیسز سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجے جائیں گے تاکہ ان کے خلاف آئینی کارروائی کی جا سکے۔

اسی طرح ریٹائرڈ صدر کی سیاسی زندگی میں واپسی کی صورت میں صدارتی استثنیٰ برقرار رہے گا یا ختم ہو جائے گا، اس حوالے سے بھی حکومتی اتحادیوں نے غور کیا ہے، تاہم چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے متعلق معاملات تاحال طے نہیں ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ مسودے میں سپریم کورٹ اور فیڈرل کانسٹیٹیوشنل کورٹ کے آگے “آف پاکستان” کا اضافہ کیا جائے گا، جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے بلدیاتی اداروں سے متعلق ترمیم کو بھی مجوزہ بل میں شامل کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔

Watch Live Public News