ویب ڈیسک: گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق 7 جون 2026 کو پولنگ ہوگی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انتخابات مقررہ تاریخ پر منعقد ہوں گے اور اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر راجا شاہ باز خان نے انتخابی شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ انتخابات الیکشنز ایکٹ 2017 اور گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے تحت کرائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل شفاف اور منصفانہ بنانے کے لیے تمام اقدامات متعلقہ قوانین کے مطابق کیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن کو پاکستان گزٹ میں اشاعت کے لیے بھی ارسال کر دیا ہے، جس کے بعد انتخابی سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز تصور کیا جائے گا۔