گٹرکے ڈھکن چوری ہونے کا پہلا مقدمہ درج، ملزم گرفتار

گٹرکے ڈھکن چوری ہونے کا پہلا مقدمہ درج، ملزم گرفتار

ویب ڈیسک:کراچی کے علاقہ نیپا واقعہ کے بعد پولیس ان ایکشن ، گٹر کا ڈھکن چوری ہونے پر   پہلا مقدمہ درج  کرلیا گیا۔

بغدادی پولیس نے گٹر کا ڈھکن چوری کر نے پر مقدمہ درج کرلیا  جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق 15 مدد گار پر چوری ہونے کی اطلاع ملی تھی ،پولیس کو اطلاع  موصول ہوئی کہ احمد شاہ بخاری روڈ کے قریب ڈھکن چوری کیے جا رہے ہیں۔ 

پولیس کو اطلاع ملتے ہی آصف نامی شخص کو ڈھکن سمیت گرفتار کر لیا ، ڈھکن چوری کرنے والوں اور خریداروں دونوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔ 

Watch Live Public News