ویب ڈیسک: برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایلیٹ یونٹ "جوائنٹ اسپیشل آپریشنز کمانڈ" کو گرین لینڈ پر فوجی کارروائی اور قبضے کا خفیہ منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ کے سخت گیر حلقے، جن کی قیادت اسٹیفن ملر کر رہے ہیں، حالیہ کامیاب خفیہ آپریشنز کے بعد آرکٹک کے اس اسٹریٹجک جزیرے کو امریکی اثر و رسوخ میں لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
تاہم، امریکی فوجی قیادت نے اس منصوبے کو غیر قانونی اور ناقابلِ عمل قرار دے دیا ہے۔ اعلیٰ جنرلز اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ نہ تو کانگریس اس منصوبے کی اجازت دے گی اور نہ ہی نیٹو اس کے نتائج برداشت کر پائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے پیچھے تین مقاصد ہیں۔ پہلا امریکا میں معاشی دباؤ سے عوام کی توجہ ہٹانا۔ دوسرا مڈٹرم انتخابات سے قبل ایک بڑی فتح دکھانا۔ تیسرا آرکٹک میں روس اور چین کے بڑھتے اثرات کو روکنا ہے۔