ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کے روز بھرپور تیزی دیکھی گئی، جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک بار پھر نئی تاریخ رقم کر دی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ کا آغاز ہی 454 پوائنٹس کی مثبت پیش رفت کے ساتھ ہوا، جس سے انڈیکس 1,34,236 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ دن بھر تیزی کا رجحان برقرار رہا اور اختتام تک انڈیکس مزید بڑھ کر 669 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1,34,452 کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں کاروباری ہفتہ بھی تیزی کے رجحان کے ساتھ شروع ہوا تھا، جس کے نتیجے میں انڈیکس نے تاریخی سطح عبور کی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔