ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 121ہلاکتیں،170 سے زائد افراد لاپتا

ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 121ہلاکتیں،170 سے زائد افراد لاپتا
کیپشن: ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 121ہلاکتیں،170 سے زائد افراد لاپتا

ویب ڈیسک: امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 121 ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری   طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے نظام زندگی شدید متاثر ہے جبکہ طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد اب 121 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے کیر کاؤنٹی کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں سے اب تک 96 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں 36 بچے بھی شامل ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق سیلاب کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم اب بھی 170 سے زائد لوگ لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ 

ناسا نے ریسکیو آپریشن کے لیے میں معاونت کے لیے 2 ایئر کرافٹ مختص کر دیئے۔

امریکی ریاست نیو میکسیو اور جارجیا بھی سیلاب کی زد میں ہے اور پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے جبکہ واشنگٹن ڈی سی میں بھی سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

Watch Live Public News