یوکرین کی فضائی سمندری جنگ بندی کی تجویز ،امریکا متفق

یوکرین کی فضائی سمندری جنگ بندی کی تجویز ،امریکا متفق
کیپشن: یوکرین کی جانب سےفضائی سمندری جنگ بندی کی تجویز سےامریکا کااتفاق

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں یوکرین اور امریکا کے درمیان منگل کے روز شروع ہونے والے مذاکرات سے قبل امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ یوکرین کی جانب سے روس کے ساتھ جنگ ​​کے خاتمے کے لیے پیش کی گئی جزوی جنگ بندی کی تجویز پر اتفاق کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کی نظر میں یہ تجویز کافی نہیں ہے لیکن اس تنازع کے خاتمے کے لیے اس قسم کی رعایتیں ضروری ہیں۔

دوسری جانب، ایک یوکرینی عہدیدار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ مذاکرات کے دوران یوکرین کی جانب سے فضائی اور بحری جنگ بندی کی تجویز دیے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل روس نے عارضی جنگ بندی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے اسے وقت حاصل کرنے کا حربہ قرار دیا تھا۔ روس کا کہنا تھا کہ یہ یوکرین کے فوجی خاتمے کو ٹالنے کی کوشش ہے۔

ایک یوکرینی عہدیدار نے اطلاع دی ہے کہ کیف سعودی عرب میں واشنگٹن کے ساتھ بات چیت کے دوران ہوائی اور سمندری جنگ بندی کی تجویز پیش کرے گا۔

ایجنسی فرانس پریس کے مطابق اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر مذکور یوکرینی عہدیدار نے کہا کہ ہمارے پاس فضا میں جنگ بندی اور سمندر میں جنگ بندی کی تجویز ہے کیونکہ جنگ بندی کے لیے یہ دونوں آپشنز ہیں اور ان پر عمل کرنا آسان ہے اور ان پر عمل درآمد ممکن ہے۔

Watch Live Public News