ویب ڈیسک: امریکی بحریہ نے ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے کی شپنگ صنعت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔
امریکی بحریہ نے شپنگ اور تیل کی صنعت کے نمائندوں کو دی گئی بریفنگ میں واضح کیا کہ فی الحال وہ جہازوں کو فوجی تحفظ فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق موجودہ صورتحال میں حملوں کا خطرہ بہت زیادہ ہے، اس لیے بحری جہازوں کو فوجی تحفظ دینا ممکن نہیں۔
یہ صورتحال امریکی صدر کے اس بیان سے مختلف ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر امریکا جہازوں کو بحری تحفظ فراہم کرے گا تاکہ اس اہم گزرگاہ سے تیل کی ترسیل دوبارہ شروع ہو سکے۔
واضح رہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باعث آبنائے ہرمز سے تیل کی تجارت معطل ہو چکی ہے جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں دو ہزار بائیس کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔