امریکا کی اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش حملے کی مذمت 

امریکا کی اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش حملے کی مذمت 

(ویب ڈیسک ) امریکا نے اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش حملے کی مذمت کردی۔

قائم  مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کا کہنا ہے ہ  امریکہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ ہے،ہم اس حملے اور دہشت گردی کی ہر شکل کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کی حکومت کی امن اور استحکام کی کوششوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔

قائم مقام امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ حملے میں جاں بحق ہونےوالوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

Watch Live Public News