فیکٹ چیک:  "کیا کرنسی نوٹوں سے 'حصولِ رزقِ حلال عبادت ہے' کا جملہ ہٹا دیا گیا؟

فیکٹ چیک: 

(ویب ڈیسک ) حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ گردش کرتا رہا کہ پاکستانی کرنسی نوٹوں سے " حصولِ رزقِ حلال عبادت ہے" کی عبارت ہٹا دی گئی ہے۔

مختلف پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، ایکس (ٹوئٹر)، انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر صارفین نے اس حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے یہ عبارت نوٹوں کی پشت پر موجود ہوتی تھی لیکن نئے نوٹوں سے اسے نکال دیا گیا ہے۔

اس دعوے کے بعد کئی صارفین نے سوال اٹھائے اور اس مبینہ اقدام کو "اسلامی اقدار سے دوری" قرار دیا۔ لیکن جب اس دعوے کی حقیقت جانچنے کے لیے فیکٹ چیک کیا گیا، تو سچائی کچھ اور نکلی۔

فیکٹ چیک ٹیم نے خود 500 روپے کا تازہ نوٹ حاصل کر کے اس کا معائنہ کیا، جس پر واضح طور پر " حصولِ رزقِ حلال عبادت ہے" کی عبارت موجود پائی گئی۔ مزید تحقیق سے معلوم ہوا کہ اس عبارت کو کسی بھی موجودہ کرنسی نوٹ سے نہیں ہٹایا گیا ہے۔

یہ دعویٰ کہ کرنسی نوٹوں سے " حصولِ رزقِ حلال عبادت ہے" کا جملہ ہٹا دیا گیا ہے بالکل غلط اور بے بنیاد ہے۔ تمام جاری شدہ پاکستانی کرنسی نوٹوں پر یہ عبارت تاحال درج ہے، اور اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کی جانب سے کوئی تبدیلی یا اعلان بھی سامنے نہیں آیا۔

درست معلومات پھیلائیں، افواہوں سے بچیں! 

Watch Live Public News