جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد واپس روانہ

جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد واپس روانہ
کیپشن: جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد واپس روانہ

ویب ڈیسک: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد اسلام آباد سے واپس روانہ ہو گیا۔

قبل ازیں پریس کانفرنس میں جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کے ساتھ حتمی معاہدے تک نہیں پہنچا جا سکا اور امریکی ٹیم کسی ڈیل کے بغیر واپس جا رہی ہے۔

نائب صدر نے بتایا کہ ایران نے امریکی شرائط قبول کرنے سے انکار کیا، تاہم متعدد اہم معاملات پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں امریکی وفد نے نیک نیتی کے ساتھ حصہ لیا اور لچک دکھائی۔

Watch Live Public News