بنگلا دیش: گوپال گنج میں پولنگ اسٹیشن کے قریب دھماکہ، تین افراد زخمی

بنگلا دیش: گوپال گنج میں پولنگ اسٹیشن کے قریب دھماکہ، تین افراد زخمی
کیپشن: بنگلا دیش: گوپال گنج میں پولنگ اسٹیشن کے قریب دھماکہ، تین افراد زخمی

ویب ڈیسک: بنگلا دیش کے ضلع گوپال گنج میں قومی انتخابات کے دوران ایک پولنگ اسٹیشن کے قریب دیسی ساختہ بم دھماکے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

چینی خبر رساں ادارے ژنہوا کے مطابق جمعرات کی صبح پیش آنے والے واقعے کی تصدیق مقامی پولیس نے کی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ پولنگ سینٹر کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے جبکہ انتخابی عمل کے دوران سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پُرامن ماحول کو برقرار رکھتے ہوئے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں اور غیر مصدقہ اطلاعات پر کان نہ دھریں۔

Watch Live Public News