سپارکو نے پاکستان کا دوسرا مقامی سیٹلائٹ ای او ٹو کامیابی سے لانچ کر دیا،آئی ایس پی آر

سپارکو نے پاکستان کا دوسرا مقامی سیٹلائٹ ای او ٹو کامیابی سے لانچ کر دیا،آئی ایس پی آر
کیپشن: سپارکو نے پاکستان کا دوسرا مقامی سیٹلائٹ ای او ٹو کامیابی سے لانچ کر دیا،آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک: سپارکو نے پاکستان کا دوسرا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ  ای او 2کامیابی سے لانچ کر دیا۔ پاکستان نے سیٹلائٹ ای او ٹو لانچ کر کے خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں اہم سنگ میل طے کرلیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیٹلائٹ چین کے یانگ جیانگ سی شور لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا۔  او ٹو کی تیاری، انجینئرنگ اور انٹیگریشن سپارکو کے سیٹلائٹ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر میں مکمل کی گئی۔ ای او  ٹو، ای او ون کے ساتھ مل کر مختلف روشنی میں زمین کا مشاہدہ کرے گا۔ نیا سیٹلائٹ سطحی تبدیلیوں کی نشاندہی اور امیجنگ کے تسلسل کو بہتر بنائے گا۔ ای او ٹو  سے قومی منصوبہ بندی، گورننس اور وسائل کے مؤثر انتظام میں مدد ملے گی۔ پاکستان کی مقامی خلائی ٹیکنالوجی اور ارتھ آبزرویشن صلاحیتوں میں اہم اضافہ۔

Watch Live Public News