امریکی صدر نے خود کو  وینزویلا کا عبوری صدر قرار دیدیا

امریکی صدر نے خود کو  وینزویلا کا عبوری صدر قرار دیدیا

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے خود کو وینزویلا کا عبوری صدر قرار دے دیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر ایک تصویر شیئر کی ۔جس میں انہوں نے خود کووینزویلا کا عبوری صدر قرار دیا۔

شیئر کی گئی پوسٹ میں ان کے ساتھ سرکاری پورٹریٹ اور عہدے کے نیچے ‘جنوری 2026’ بھی درج ہے۔

شیئر کی گئی تصویر ویکیپیڈیا کے صفحے سے مشابہت رکھتی ہے اور اس میں ٹرمپ کو امریکی صدر کے 45ویں اور 47ویں عہدے پر دکھایا گیا ہے جبکہ نائب صدر کے طور پر جے ڈی وینسکو نامزد کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News