ویب ڈیسک: امریکی صدر ٹرمپ نے سیلاب سے متاثرہ ریاست ٹیکساس کا دورہ کیا۔ ٹرمپ نے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی، سیلاب سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کا میڈیا سے گفتگو ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں امریکی تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے، پہلے کبھی ٹیکساس میں ایسی تباہی نہیں ہوئی، سیلاب سے تباہی کے مناظر ہولناک ہیں، تمام فورسز کے باوجود جانی نقصان کیسے ہوا کوئی پتہ نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سمر کیمپ میں بچیوں کا سیلابی ریلے میں بہہ جانا افسوس ناک ہے، ریسکیو ورکرز نے بہترین کام کیا کارکردگی کو سراہتا ہوں، ابھی بھی بہت سے بچے لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
میلانیہ ٹرمپ نے بھی سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے ہمدردی کا اظہار کیاکہا دکھ کی اس گھڑی میں ہم تمام خاندانوں کے ساتھ ہیں،،جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔
امریکا کی ریاست ٹیکساس میں شدید سیلاب میں اب تک 121 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 173 سے زائد افراد اب بھی لاپتا ہیں۔