لاہور: 6 ماہ کے دوران 6075 موٹر سائیکلیں چوری

لاہور: 6 ماہ کے دوران 6075 موٹر سائیکلیں چوری

ویب ڈیسک: لاہورشہر  میں اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل چھیننے اور چرانے کی وارداتیں کم نہ ہو سکیں، رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 301 موٹر سائیکلیں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں۔

پولیس ریکارڈ  کےمطابق مختلف علاقوں سے 6 ماہ کے دوران 6075 موٹر سائیکلیں چور لے اڑے ،  موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 1255 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔

کینٹ ڈویژن موٹر سائیکل چوری کی 1196 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،ماڈل ٹاؤن ڈویژن موٹر سائیکل چوری کے 1170 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

سٹی ڈویژن سے 1060، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 756 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں، سول لائنز ڈویژن میں 6 ماہ کے دوران موٹر سائیکل چوری کے 638 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

Watch Live Public News