(ویب ڈیسک) امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 سال کی عمر میں اچانک ہونے والی بیماری کے باعث انتقال کر گئے ہیں ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لنزے گراہم اچانک ہونے والی بیماری کے باعث ہفتے کی شام انتقال کر گئے۔
جنوبی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے سینئر سینیٹر لنزے گراہم کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے تھا۔
رپورٹس کے مطابق سینیٹر لنزے گراہم اسرائیل کے حامی تھے، وہ اسرائیل کی غزہ جنگ میں کارروائیوں کا بھی دفاع کرتے تھے۔
واضح رہے کہ لنزے گراہم 2003 میں پہلی مرتبہ امریکی سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔جس کے بعد وہ مسلسل سینیٹر منتخب ہوتے رہے ۔ لنزے گراہم کا شمار امریکی صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔
ادھر امریکی صدر ٹرمپ نے لنزے گراہم کی موت پر کہا کہ وہ ایک عظیم سینیٹر، محبِ وطن اور ان کے قریبی دوست تھے، جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔