جنگ کی صورت میں امریکی اڈے نشانے پر ہوں گے:ایران کادو ٹوک اعلان

جنگ کی صورت میں امریکی اڈے نشانے پر ہوں گے:ایران کادو ٹوک اعلان
کیپشن: جنگ کی صورت میں امریکی اڈے نشانے پر ہوں گے:ایران کادو ٹوک اعلان

ویب ڈیسک: ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان تنازع شدت اختیار کرتا ہے یا ایران پر حملہ کیا گیا تو تہران خطے میں قائم تمام امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر جوہری معاہدے میں پیش رفت نہ ہوئی اور امریکہ نے ایران کے خلاف عسکری کارروائی کی، تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے میزائل اور دفاعی نظام مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

ایرانی وزیر دفاع نے امید ظاہر کی کہ کشیدگی میں کمی آئے گی اور بات چیت کے ذریعے معاملات حل ہوں گے، لیکن اگر ایران پر جنگ مسلط کی گئی تو ردعمل انتہائی سخت ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی کسی بھی مہم جوئی کے نتیجے میں امریکہ کو خطے سے نکلنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ہتھیار اور عسکری حکمت عملی امریکی افواج کے لیے خطرناک نتائج لا سکتی ہے، کیونکہ تمام اہم امریکی اڈے ایران کی پہنچ میں ہیں۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اب انہیں ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ طے پانے کی امید کم نظر آ رہی ہے۔

یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدگی یورینیم کی افزودگی سے متعلق معاملات پر بڑھ رہی ہے، جس نے پورے خطے میں عدم استحکام کے خدشات کو جنم دیا ہے۔

Watch Live Public News