مشرقِ وسطیٰ میں ایرانی حملوں سے امریکی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان،انکشاف

مشرقِ وسطیٰ میں ایرانی حملوں سے امریکی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان،انکشاف
کیپشن: مشرقِ وسطیٰ میں ایرانی حملوں سے امریکی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان،انکشاف

ویب ڈیسک: امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں قائم امریکی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

اخبار کی سیٹلائٹ تصاویر پر مبنی رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکی اور اتحادی اہداف پر ڈرون اور میزائل حملے کیے جن میں امریکی فوجی اڈوں، فضائی دفاعی نظام اور سفارتی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کم از کم 17 امریکی مقامات کو نقصان پہنچا جن میں 11 امریکی فوجی اڈے یا فوجی تنصیبات بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس اور قطر کے العدید ایئر بیس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسی طرح کویت کے علی السالم ایئر بیس اور کیمپ بوہرنگ حملوں سے متاثر ہوئے جبکہ بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے ہیڈکوارٹر کو بھی نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے الظفرہ ایئر بیس اور جبل علی بندرگاہ بھی ایرانی حملوں سے متاثر ہوئی ہیں۔

Watch Live Public News