عراق کی سمندری حدود میں 2غیر ملکی آئل ٹینکروں پر حملہ، عملے کا 1 رکن ہلاک

عراق کی سمندری حدود میں 2غیر ملکی آئل ٹینکروں پر حملہ، عملے کا 1 رکن ہلاک
کیپشن: عراق کی سمندری حدود میں 2غیر ملکی آئل ٹینکروں پر حملہ، عملے کا ایک رکن ہلاک

ویب ڈیسک: عراق کی سمندری حدود میں دو غیر ملکی آئل ٹینکروں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں عملے کا ایک غیر ملکی رکن ہلاک ہو گیا۔

عراقی حکام کے مطابق بارود سے بھری کشتیوں کے ذریعے دونوں ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا، حملے کے بعد جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں عملے کا ایک غیر ملکی رکن جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ دونوں جہازوں پر سوار باقی چوبیس افراد پر مشتمل عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

ادھر عمان کی سلالہ بندرگاہ پر ایرانی حملے کے باعث تیل کے ذخیرے میں آگ لگنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

تاہم ایران نے عمان کی تیل تنصیبات پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمان میں تیل کی تنصیب پر حملہ خطے میں کشیدگی بڑھانے کی سازش ہو سکتا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق بعض اوقات امریکا اور اسرائیل اشتعال انگیز اقدامات کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ منگل کے روز بھی آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں تین بحری جہازوں پر حملے ہوئے تھے جن میں تھائی لینڈ، جاپان اور مارشل آئی لینڈ کے پرچم بردار جہاز شامل تھے۔

پاسدارانِ انقلاب نے تھائی پرچم بردار جہاز پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

Watch Live Public News