امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا
کیپشن: امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا

ویب ڈیسک: امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہونے والے مذاکرات میں امریکی نائب صدر، دو وفاقی وزراء اور امریکا کے سفیر نے شرکت کی، جبکہ صدر ٹرمپ کو مذاکرات کے نتائج سے بریف کر دیا گیا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ مذاکرات میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے، اور اس معاہدے کی تفصیلات کل صبح جاری کی جائیں گی۔

دوسری جانب امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریز نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ ہونے والے معاہدے سے امریکا کا 1.2 ٹریلین ڈالر کا تجارتی خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی، اور یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو مستحکم بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔

Watch Live Public News