ویب ڈیسک: بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ سمرین کور سے منگنی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارشدیپ سنگھ نے 11 نومبر کو نیوزی لینڈ میں سمرین کور کو شادی کی پیشکش کی، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ سمرین کور نے منگنی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
واضح رہے کہ سمرین کور متعدد فلموں کے علاوہ جوبن نوٹیال، بادشاہ اور گرو رندھاوا کے میوزک ویڈیوز میں بھی کام کر چکی ہیں۔
دوسری جانب ارشدیپ سنگھ ان دنوں آئی پی ایل 2027 میں اپنی ممکنہ ٹیم تبدیلی کے حوالے سے بھی خبروں میں ہیں۔