ابراراحمد کی دی ہنڈریڈ میں شمولیت پر بھارتی اداکارہ کا شدید ردعمل

ابراراحمد کی دی ہنڈریڈ میں شمولیت پر بھارتی اداکارہ کا شدید ردعمل
کیپشن: ابراراحمد کی دی ہنڈریڈ میں شمولیت پر بھارتی اداکارہ کا شدید ردعمل

ویب ڈیسک: بھارتی اداکارہ اننیا پانڈے کی جانب سے پاکستانی کرکٹر ابرار احمد کو کرکٹ لیگ ’دی ہنڈریڈ‘ میں منتخب کیے جانے پر ردعمل سے متعلق سوشل میڈیا پر مختلف دعوے گردش کر رہے ہیں۔

رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ اننیا پانڈے نے ابرار احمد کے انتخاب پر سخت ردعمل دیتے ہوئے سن رائزرز کی ٹیم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا اور مبینہ طور پر اپنا موبائل سم کارڈ بھی توڑ دیا۔ تاہم اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی اسپنر ابرار احمد کی انگلینڈ کی ’دی ہنڈریڈ‘ لیگ میں بھارتی نژاد مالک کاویا مارن کی ٹیم سن رائزرز لیڈز میں شمولیت کے بعد سرحد پار شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے اور بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر ناراضی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’دی ہنڈریڈ‘ لیگ 21 جولائی سے 16 اگست کے درمیان کھیلی جائے گی۔ لیگ میں شرکت کے لیے ابرار احمد کو این او سی درکار ہوگا، تاہم قومی ذمہ داریوں کے باعث انہیں این او سی نہ ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ابرار احمد نے اپنا آخری ٹیسٹ جنوری 2025 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔

Watch Live Public News