(ویب ڈیسک ) بھارتی فاسٹ باؤلر ارشدیپ سنگھ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے جرمانہ عائد کر دیا ۔
ٹی ٹونئٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ارشدیپ سنگھ کو جرمانہ کیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق آئی سی سی کے لیول ون کی خلاف ورزی پر ارشدیپ سنگھ کو میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا، ارشدیپ سنگھ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ارشدیپ سنگھ کو جرمانے کے ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میچ کے 11 ویں اوور میں ارشدیپ سنگھ نے غصے میں ڈیرل مچل کی طرف تھرو پھینکی۔